قندھار میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد30سے تجاوز کرگئی

2ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا نوعمر بچوں سمیت50سے زائد افراد لاپتہ اور سینکڑوں مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں. افغان حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 4 مارچ 2019 09:12

قندھار میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد30سے تجاوز کرگئی
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 مارچ۔2019ء) افغانستان کے صوبے قندھار میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد30 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 2ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے افغان حکام کے مطابق نوعمر بچوں سمیت50سے زائد افراد لاپتہ ہے اور سینکڑوں مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں. اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قندھار میں گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں سے آنے والے سیلاب نے کئی گھروں کو بہا دیا ہے اور درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات سے 10 افراد لاپتہ ہیں جبکہ مجموعی طور پر لاپتہ افراد کی تعداد 50سے زائد بتائی جارہی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں .

(جاری ہے)

صوبے کے گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق قندھار میں گزشتہ 7 برس کے دوران یہ بدترین سیلاب ہے اور شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ ہے. خیال رہے کہ رواں برس افغانستان میں سردیوں میں شدید برف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور گرمیوں میں شدید سیلاب کے خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں‘افغانستان میں سیلاب کے باعث رواں سال جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے.

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور انفراسٹرکچر بھی بری طرح تباہ ہوچکا ہے . اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قندھار میں گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں سے آنے والے سیلاب نے کئی گھروں کو بہا دیا ہے اور درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات سے 10 افراد لاپتہ ہیں جبکہ مجموعی طور پر لاپتہ افراد کی تعداد 50سے زائد بتائی جارہی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں .