پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے حالات بہترکرکے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات دے رہے ہیں‘یاسمین راشد

ڈاکٹرزکی اولین ترجیح مریضوں کوبہترین طبی سہولیات دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہونی چاہئیں‘صوبائی وزیر صحت کا تقریب سے خطاب

منگل 5 مارچ 2019 16:28

پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے حالات بہترکرکے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ خواتین کی پاکستان کے ہرشعبہ زندگی میں نمائندگی انتہائی خوش آئندہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب میں خصوصی شرکت کے دوران کیا۔اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان،پرنسپل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سروسز پروفیسر ایاز محمود ایاز و دیگربھی تقریب میں موجود تھے۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے سپورٹس ڈے پرمختلف ٹیبلوز اورکھیل مقابلے پیش کئے۔وزیر صحت پنجاب نے کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی ترقی میں خواتین کے مؤثرکردارپرمکمل یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

بطورخاتون ڈاکٹراوروزیربن کرعوام کی خدمت کرکے فخر محسوس کرتی ہوں۔

ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے خواتین کواہم کرداراداکرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرحضرات کے پاس ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کی مددکرکے خوشنودی خداحاصل کرنے کاسنہری موقع ہے۔میڈیکل تعلیمی اداروں کی غیرنصابی سرگرمیوں میں طلباء و طالبات کی بھرپورنمائندگی ہونی چاہئیے۔ڈاکٹرزکی اولین ترجیح مریضوں کوبہترین طبی سہولیات دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہونی چاہئیں۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے حالات بہترکرکے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات دے رہے ہیں۔