پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان رہنما علیزہ مہدی کی گاڑی پر حملہ

علیزہ مہدی حملے میں محفوظ رہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 9 مارچ 2019 20:17

پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان رہنما علیزہ مہدی کی گاڑی پر حملہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازی ترین۔ 09مارچ2019ء) کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماعلیزہ مہدی کی گاڑی پر حملہ ہوا البتہ علیزہ مہدی اس حملے میں محفوظ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پاکستان کی رکن علیزہ مہدی اپنی گاڑی میں جارہیں تھیں جب ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ علیزہ مہدی کا تعلق پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور انہوں نے کراچی سے پی پی پی کی سیٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

(جاری ہے)

کسی سیاستدان پر ایسا حملہ پہلی بارنہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں سیساتدانوں پر قاتلانہ حملے ہوتے رہے ہیں جن میں یوسف رضاگیلانی، بینظیربھٹو، پرویز مشرف، لیاقت علی خان جیسے بڑے سیاستدان شامل ہیں۔ لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو ایسے ہی حملوں میں شہید ہوئے۔ پاکستان کے بانی قائد اعظم پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا۔ گزشتہ 19 سالوں میں طالبان کے ہتھیار اٹھانے کے بعد سے ان حملوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں خاص طور پر سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔ اب بھی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پیپلز پارٹی کی رکن علیزہ مہدی کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ ہوا لیکن خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔