Live Updates

پاکستان کو ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، چوہدری نثار علی خان

ٹیپو سلطان کی باتیں کرنے والے وزیر اعظم کا یوٹرن سمجھ سے باہر ہے،عمران خان کی حالیہ تقریر ملک اور افواج کیلئے بہتر نہیں بار بار امن کی بات جو ہماری کمزوری سمجھا جارہا ہے، سابق وزیر داخلہ جس انداز اور موقع پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں ہورہی ہیں اس سے ہماری مداخلت کا تاثر جارہا ہے،کشمیر کو آزادی بی جے پی اور کانگریس نہیں دے سکتے ہر وقت اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے، عمران خان دائیں بائیں لوگوں کی باتیں نہ سنیں ،ٹی وی پر بھی کم آئیں ، قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں سب کو یکجا کریں، آپ کا غصہ اب بھی نہیں جارہا ، عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 9 مارچ 2019 21:05

پاکستان کو ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، چوہدری نثار علی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2019ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیپو سلطان کی باتیں کرنے والے وزیر اعظم کا یوٹرن سمجھ سے باہر ہے پاکستان کو ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے عمران خان کی حالیہ تقریر ملک اور افواج کیلئے بہتر نہیں بار بار امن کی بات جو ہماری کمزوری سمجھا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روات میں عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے بار بار امن کی بات جو ہماری کمزوری سمجھا جارہا ہے وزیر اعظم جو ضرورت سے زیادہ ٹی وی پر نہیں آنا چاہیے جس انداز اور موقع پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں ہورہی ہیں اس سے ہماری مداخلت کا تاثر جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے حوالے سے خواہش اور جذبہ بھی ہوتا ہے میرا عمران خان کو مشورہ ہے دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں سب کو یکجا کریں اگر آپ کا غصہ اب بھی نہیں جا رہا تو وہ مودی پر نکالیں کل انکی تقریر پر حیرانگی ہوئی عمران خان کی حالیہ تقریر ملک اور افواج کیلئے بہتر نہیں فوج تب ہی لڑتی ہے جب ان کو عوام سپورٹ کریں میں ان چند لوگوں میں ہوں جو سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو بھارت سے خیر کی توقع نہیں مودی جیسا شخص حکمران بن جائے تو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے کشمیر کو آزادی بی جے پی اور کانگریس نہیں دے سکتے ہر وقت اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے میں بعض باتوں پر دل کھول کر بات کرنا چاہتا ہوں میں وزیر داخلہ دو سال پہلے تھااگر کوئی اقدامات اٹھانے تھے تو پہلے اٹھا لیتے اب یہ تاثر دیا جا رہا ہے جیسے بیرونی پریشر ہے جس انداز سے اب ہوا وہ بہت عجیب ہے اچھے اور مثبت کام کرنے کا طریقہ بھی ہوتا ہے عمران خان کا بھارت سے منتیں کرنا سمجھ نہیں آیاعمران خان کی جانب سے یو ٹرن لینا سمجھ نہیں آیاوہ باتیں ٹیپو سلطان کی کرتے ہیں لیکن غیر ضروری تقاریر کی ہیں بھارت کو پیغام گیا کہ اندر سے ہم خوفزدہ ہیں اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے نیشنل ایکشن پلان پر بہت سے باتیں ہوسکتی ہیں زیادہ باتیں نہیں کرنا چاہتا کمزوری کا میسج جائے گاجس انداز سے انہوں نے اقدامات کیے ہیں اس سے پیغام جاتا ہے کے کشمیر میں ہماری مداخلت ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات