یو آئی ٹی کو ”Most Active Student Branc“ ایوارڈ سے نوازا گیا

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) کو ڈی ایچ اے سن سیٹ کلب میں منعقدہ سالانہ عام اجلاس میں IEEE کراچی سیکشن سے 'The Most Active Student Branch 2017-18' کا ایوارڈ دیا گیا

منگل 12 مارچ 2019 18:57

یو آئی ٹی کو ”Most Active Student Branc“ ایوارڈ سے نوازا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2019ء) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) کو ڈی ایچ اے سن سیٹ کلب میں منعقدہ سالانہ عام اجلاس میں IEEE کراچی سیکشن سے 'The Most Active Student Branch 2017-18' کا ایوارڈ دیا گیا۔ IEEE یو آئی ٹی سٹوڈنٹ برانچ کو یہ ایوارڈ موثر سرگرمیوں، معیاری تقریبات، ورکشاپس، سیمینارز اور ملک کی دیگر یونیورسٹیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے والوں کا مجمع اکٹھا کرنے کی کوششوں پر دیا گیا۔


    2017ء سے 2018ء کے دوران IEEE UIT سٹوڈنٹ برانچ نے متعدد ٹیکنیکل، نان ٹیکنیکل، پروفیشنل، انٹرپرینوئل کانفرنسز اور سیمیناروں کے ساتھ ساتھ سائنس نمائشیں منعقد کیں۔ ان سرگرمیوں سے یو آئی ٹی کے طالب علموں کو فنی مہارتوں کے حصول، معلومات اور ذاتی صلاحیتوں کے فروغ کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

IEEE دنیا کی سب سے بڑی پروفیشنل ایسوسی ایشن ہے جو انسانیت کے مفاد میں جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت اور ایکسیلنس کے لئے پرعزم ہے۔

IEEE اور اس کے ارکان اپنی اعلیٰ پبلی کیشنز، کانفرنسز، ٹیکنالوجی معیارات اور پیشہ ورانہ و تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی برادری کو متاثر کر رہے ہیں۔
    IEEE ایسا ماحول فراہم کرتی ہے جہاں ممبران دنیا کے ساتھ کمپیوٹنگ، پائیدار توانائی کے نظام، ایرو سپیس، کمیونیکیشنز، روبوٹکس، صحت عامہ اور دیگر شعبوں میں دنیا میں بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

IEEE کے مستقبل کے لئے سٹریٹجک منصوبہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ IEEE انسانیت کے لئے جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت میں اہم کردار کی صلاحیت رکھتی ہے۔
    یو آئی ٹی کے نمائندوں نے کہا ہے کہ IEEE یو آئی ٹی سٹوڈنٹ برانچ طالب علموں کو لیڈر شپ، مواصلات، نیٹ ورکنگ، مذاکرات اور ٹیم بلڈنگ مہارتوں کی فراہمی کیلئے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح IEEE یو آئی ٹی سٹوڈنٹ برانچ اساتذہ کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنے طالب علموں کو تعلیم دیتے ہوئے نئے نظریات سیکھتے ہوئے دیکھ سکیں اور ان طالب علموں کے کام اور مستقبل کے لئے اپنے علم کو بروئے کار لا سکیں۔

IEEE ٹرسٹڈ وائس، عالمی برادری اور پروفیشن کی تین اہم کیِٹیگریز کے لئے مفید ہے۔ IEEE کی بہترین سٹوڈنٹ برانچ کے باعث یہ نمایاں شراکت داریاں ہوئی ہیں۔