بلاول بھٹو زرداری نے شہید بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی قائم کردی

منگل 12 مارچ 2019 21:46

بلاول بھٹو زرداری نے شہید بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شہید بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی قائم کردی گئی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں قائم علی شاہ، نیئر حسین بخاری، خورشید شاہ، نثار کھڑو اور قمر الزمان کائرہ ،مخدوم سید احمد محمود، ہمایوں خان، علی مدد جتک، چودھری لطیف اکبر اور امجد حسین آذر،وقار مہدی، عاجز دھامراہ، مکیش چاولہ، اعجاز جکھرانی، ناصر شاہ اور شگفتہ جمانی بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے سیکریٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔کمیٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 40 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں تیاریوں کی نگرانی کرے گی۔