Live Updates

شیخ رشید کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ، وہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میںمصروف ہیں‘حسن مرتضیٰ

عمران خان بھی غیر جمہوری طرزعمل اختیار کئے ہوئے ہیں،عمران خان جمہوریت کیلئے خطرہ بن گئے ہیں ‘پارلیمانی لیڈرپیپلزپارٹی پنجاب

بدھ 13 مارچ 2019 16:48

شیخ رشید کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ، وہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میںمصروف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ، وہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میںمصروف ہیں،پرویز مشرف کے ساتھی رہنے والوں کو جمہوریت سے نفرت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اور نوازشریف کی ملاقات سے شیخ رشید کی پریشانی جائز ہیں کیوں کہ جب بھی جمہوریت جماعتیں اکٹھی ہوتی ہیں تو آمریت کے ساتھی پریشان ہوتے ہیں ، شیخ رشید ہمیشہ ناکام وزیر رہے ہیں ، ریلوے کی تباہی کے ذمہ دار شیخ رشید ہیں، ریلوے کا آڈٹ ہوا تو شیخ رشید کے خلاف بہت کچھ سامنے آئے گا، شیخ رشید اور فواد چوہدری عمران خان کے لئے روز نئے مسائل پیدا کرتے ہیں،ان دونوں نے ہمیشہ جمہوری نظام کے لئے عدم استحکام پیدا کیا ہے ، عمران خان بھی غیر جمہوری طرزعمل اختیار کئے ہوئے ہیں،عمران خان جمہوریت کے لئے خطرہ بن گئے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات