پاکستان گورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کریگا،و زیر دفاع پرویز خٹک

آذربائیجان بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے ، سفیر آذر بائیجان علیزادہ کی گفتگو

بدھ 13 مارچ 2019 21:57

پاکستان گورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کریگا،و ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کریگا۔ بدھ کو یہاں وزیر دفاع پرویز خٹک سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو تعزویزاتی مقام ،وسائل ،ترقی پسند نکتہ نظر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے حوالے سے اہم ملک سمجھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کریگا ۔وزیر دفاع نے شراکتداری کو مضبوط بنانے اور نئی مواقعوں کی تلاش پرزور دیا ۔ملاقات میں آذربائیجان ورکنگ گروپ کی سطح پر فوجی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آذربائیجان کے سفیر نے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر پاکستان کے مسلسل تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھی اس معاملے میں ہمارے ساتھ ہے ، آذربائیجان بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف21مارچ سے پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور وہ 23مارچ پر یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی شرکت کرینگے اسکے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے دستے بھی مسلح افواج کی پریڈ میں شریک ہونگے ۔