سرگودہا،یونیورسٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 12:46

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) یونیورسٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔گورنمنٹ ھائی سکول رادھن میں علی محمد نامی طالب علم کمپوٹر سائنس کے پرچہ میں نقل لگاتے پکڑگیا جس پر سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلنے والا گرفتار۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہورروڈ 91 جنوبی کے قریب تیزفتاری سے کیری ڈبہ چلنے والا سلیم طارق کو پولیس نے روک لیا اور اس کیخلاف غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلنے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

اوباش افراد نے دوخواتین کو زیادتی کی خاطراغواء کرلیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ رانجھانوالہ میں محمد ظفر کی بیٹی پندرہ سالہ پروین بی بی کو شبیر وغیرہ پانچ افراد نے زیادتی کے لئے اغواء کرکے لے گئے جبکہ23 جنوبی میں احتشام وغیرہ چار افراد نے اللہ دتہ کی بیوی شمیم بی بی کو زناء حرام کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پرلے گئے۔پولیس دونوں افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :