ًلکھپت جیل میں خواجہ برادران اور حنیف عباسی سے سردار ایاز صادق ،رانا تنویر کی ملاقات

ہفتہ 16 مارچ 2019 20:35

ًلکھپت جیل میں خواجہ برادران اور حنیف عباسی سے سردار ایاز صادق ،رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وفاقی وزیر رانا تنویر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور میاں نصیر نے گزشتہ روز کیمپ جیل لاہور میں قید خواجہ برادران اور حنیف عباسی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

لیگی رہنمائوں نے صبح کا ناشتہ خواجہ برادران اور حنیف عباسی کے ساتھ کیا۔ ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ کیمپ جیل میں خواجہ برادران کے حوصلے بلند ہیں۔ جنہیں فوری طور پر ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ برقرار رہا تو آل پارٹیز کانفرنس بلانا ناگزیر ہو جائے گا۔