لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری و روپوش 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 23:11

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری و روپوش 10 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائکلیں اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ریاض خروس کو شہری عمران شر کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل سمیت، ضلع شکارپور کے روپوش ملزم امتیاز عرف ذاکر گوپانگ کو، اللہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمات میں تین روپوش ملزمان دہگانو عرف حاجن چانڈیو، شکیل چانڈیو اور میہر چانڈیو کو، علی گوہرآباد پولیس نے دوران چیکنگ مطلوب ملزم صدام جتوئی کو، ولید پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم عنایت چانڈیو کو، عاقل پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم احمد علی جتوئی کو، سیہڑ پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم علی شیر عرف شیرل انڑ کو، لاشاری پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم الطاف نوناری کو، رتوڈیرو پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران شہری شریف بوسن کی موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی، مارکیٹ پولیس نے شہری ممتاز بھٹو کی چوری شدہ موبائیل فون برامد کرواکر مالک کے حوالے کردی ہے۔