Live Updates

سانحہ نیوزی لینڈ،شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں صرف قومی نغمے گانے کا مشورہ دےدیا

آرگنائزرز سے گزارش ہے کہ آج تقریب سے قبل شہداءکے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 مارچ 2019 16:02

سانحہ نیوزی لینڈ،شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں صرف ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ 2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے دہشتگردی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے قبل شیڈول اختتامی تقریب میں صرف قومی نغمے گانے کا مشورہ دے دیا ہے ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” ہم کرائسٹ چرچ میں 49بے گناہ مسلمانوں اور9پاکستانیوں کی شہادت کا غم منا رہے ہیں،میری پاکستان سپر لیگ کے آرگنائزرز سے گزارش ہے کہ آج تقریب سے قبل ان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے اور اگر ہوسکے تو تقریب میں صرف قومی نغمے ہی گائیں جائیں“۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل آج نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

فائنل سے قبل میوزیکل کنسرٹ ہوگا، کنسرٹ کےلئے سٹیج کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا، تقریب کے لیے 68 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیاگیا ہے ، کنسرٹ میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، آئمہ بیگ،ابرار الحق، فواد خان اور جنون گروپ سٹیج پر جلوہ گر ہوں گے، انٹرنیشنل فٹبال سٹار کارلوس پیول بھی تقریب کا حصہ بنیں گے۔

فائنل اور اختتامی تقریب میں اہم ترین شخصیات کی شرکت متوقع ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد کا امکان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کی پیاس بجھانے کیلئے بے تاب ہے،کپتان سرفراز احمد کو ایونٹ کے ٹاپ سکورر شین واٹسن کی خدمات میسر ہونگی، عمر اکمل، احمد شہزاد، رلی روسو اور احسان علی بھی حریفوں کے چھکے چھڑانے کی کوشش کریں گے۔

آل راﺅنڈرز ڈیوین براوواور محمد نواز، تجربہ کار پیسر سہیل تنویر اور باصلاحیت محمد حسنین دھاک بٹھانے کیلئے تیار ہیں، انجرڈلیگ سپنر فواد احمد کی شرکت یقینی نہیں ہے، حالیہ ایونٹ کے تینوں باہمی مقابلوں میں حریف پر فتوحات سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اعتماد بلندیوں پر ہے۔دوسری جانب پشاورزلمی کی ٹیم بھی 2017 ءکی تاریخ دہراتے ہوئے دوسری بار چیمپئن بننے کا عزم لیے میدان میں اترےگی، ٹاپ آرڈر میں جارح مزاج کامران اکمل اور ان فارم امام الحق موجود ہیں،میچ ونرز کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی بھی دستیاب ہیں، چوتھے ایڈیشن کے کامیاب ترین باﺅلر حسن علی، برق رفتار وہاب ریاض، سلو بال کے ماہر ٹائمل ملز اور پیسر کرس جورڈن حریف ٹیم کی بیٹنگ کا حوصلہ آزمائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات