Live Updates

) پاکستانی معیشت کو عارضی مسائل کا سامنا ہونے کے باوجود معاشی ترقی کے امکانات روشن ہیں، سردار مسعو د خان

y بہت جلد پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گا ،صدر آزادکشمیر ۷ جس ملک میں کاروبار میں سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، حکومت سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، زولفی بخاری کا اوورسیز پاکستانیز انوسٹمنٹ کنونشن 2019 سے خطاب

اتوار 17 مارچ 2019 19:45

$اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعو د خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 90 لاکھ سے زائد پاکستان اور کشمیر کے لوگ آباد ہیں اس وقت پاکستان کی معیشت کو عارضی طور پر معاشی مسائل کا سامنا ہے اس کے باوجود پاکستان میں معاشی ترقی کے امکانات روشن ہیں بہت جلد پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گا جبکہ وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز و سیاحت زولفی بخاری نے کہا ہے کہ جس ملک میں کاروبار میں سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

حکومت سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد اوورسیز پاکستانیز انوسٹمنٹ کنونشن 2019 سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

زولفی بخاری نے کہا کہ حکومت اس طرح کے کنونشن کی حمایت کرتی ہے عمران خان کے ساتھ سب سے پہلے کھڑے ہونے والے اوورسیز پاکستانیز ہیں ہیں پاکسان تحریک انصاف کو اس مقام تک پہنچانے میں اوورسیز کا اہم کردار ہے۔

زولفی بخاری کا کہنا تھا کہ جس ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے تعاون نہیں کیا جاتا وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا ہماری حکومت سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہی ہے جس کو وزیراعظم خود مانیٹر کر رہے ہیں اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم ہاوس میں ایک خصوصی سیل بھی تشکیل دیا گیا ہے جو اپنا کام بخوبی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کروں کے راستے میں آنے والے تمام رکاوٹوں کو دور کریں گے پاکستانیوں کے لیے کویت کے ویزہ پر پابندی کو ختم کروانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور مئی میں خود کویت کا دورہ کروں گا۔

زولفی بخاری کا کہنا تھا کہ او پی ایف کا ادارہ اوورسیز پاکستانیوں کو کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا مگر اس سے قبل او پی ایف میں صرف کرپشن ہوتی رہی ہے لیکن ہم اسے ٹھیک کریں گے پاکستان میں سیاحت کا بہت بڑا پوٹنشل موجود ہے تارکین وطن سیاحت کے شعبے میں بھی سرمایا کاری کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان اور کشمیر کے لوگ آباد ہیں یورپ، برطانیہ ، امریکہ ، اور خلجی ریاستوں میں سب سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں اور اس وقت تارکین وطن اپنے پاوں پڑ کھڑے ہیں اگر دکھا جائے تو تارکین وطن اتنی تعداد میں موجود ہیں کہ وہ پورے ملک کی ویلفئیر کا کام کر سکتے ہیں صدر آذاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں بہت بڑا بوم آنے والا ہے پاکستان کی معیشت عارضی طور پر معاشی مسائل کا شکار ہے مگر پاکستان میں معاشی ترقی کے امکانات روشن ہیں اور بہت جلد پاکستان ایشین ٹائگر بن کر ابھرے گا انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری میں پہل کریں اس سے قبل کہ باہر سے لوگ آکر سرمایہ کاری کریں سب سے پہلے سرمایہ کاری پر تارکین وطن کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 20 سے 30 لاکھ لوگ بیرون ملک آباد ہیں صرف برطانیہ میں 12 لاکھ کشمیری آباد ہیں اسی طری دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کشمیر کے لوگ آباد ہیں ہم تارکین وطن کو آزاد کشمیر میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو سازگار بنانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں آزاد کشمیر میں سیاحت کا بہت بڑ ی صلاحیت موجود ہے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے تین راہداریاں بنائی جارہی ہیں کوشش ہو گی کہ یہ رہداریاں ایل او سی کے قریب نا ہوں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام بنک سیاحت کے فروغ کے لیے 15 فیصد سرمایہ کاری کریں گے سٹیٹ بنک آف پاکستان بھی سیاحت کے فروغ کے لیے تعاون کرے گا انہوں نے کہا کہ 2019 سیاحت کا سال ہے اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینٹر میاں عتیق شیخ نے کہا کہ آج پاکستان کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور موجود حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے جو ماضی میں کوئی حکومت نا کر سکی وزیر اعظم کے ماون خصوصی زولفی بخاری سب کے دلوں کی دھڑکن ہیں میری اپنی جماعت کے لوگ اس عہدے پر بیٹھ کر باتوں کے سوا کچھ نہیں کر سکے اس سے پہلے صرف باتیں ہوتی رہی ہیں اب عمران خان ویثرن کے مطابق پاکستان کو آگے لے جا رہے ہیں سی پیک میں 9 اکنامک زون فائنل کیے گئے ہیں اس سے پہلے یہ فائنل نہیں ہو سکا تھا کہ ملک میں کتنے اکنامک زون بنے گے اس کا کریڈٹ موجودہ وزیراعظم کو جاتا ہے کہ انہوں نے سی پیک کا آغاز عملی طور پر کر دیا ہے۔

اس موقع پر اوورسیز کنوینس کو منعقد کرنے والے سرمایہ کار محمد مصطفے،حافظ محمد شبیر کا کہنا تھا کہ تارکین وطن ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں سرمایہ کاری کے حوالے سے 2019 کنونشن میں دنیا بھر سے 49 ممالک کے 2500اوورسیز کو مدعو کیا گیا تھا جس مین سے 600 اوورسیز شریک ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اوورسیز ملک میں اپنے طور سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن حکومتی سطح پر انکو گائیڈ کرنے کا کوئی خاص نظام موجود نہیں ہے لیکن موجودہ حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ یہ سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل پر توجہ دے گی اس حوالے سے آج کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے اور ائندہ عالمی سطی پر بھی اس طرح کے کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

21 جون کو یو اے ای دسمبر میں برطانیہ اور یورپ میں بھی اس طرح کے کنونشن کریں گے انہوں نے کہا کہ سرما یہ کاری ہی پاکستان کو مضبوط بنا سکتی ہے اس کنونشن میں کویت سے سو سے زائد افراد پر مشتمل وفد شریک ہوا ہے حافظ محمد شبیر کا کہنا تھا کہ کویتی ویزے پر پابندی سے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے موجودہ حکومت اس پابندی کو ختم کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کر۔۔۔شیراز راٹھور۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات