آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور
سابق صدر نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا تھا‘سندھ ہائی کورٹ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
میاں محمد ندیم منگل 19 مارچ 2019 15:01
(جاری ہے)
عدالت نے دلائل کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کو تفتیش کے لئے نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کردی اور 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا. آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے ضمانت کی3درخواستیں دائرکی گئی تھیں، دو درخواستیں آصف زرداری کی جانب سے دائر کی گئیں. آصف زرداری نے جعلی بینک اکاﺅنٹس اور پارک لین اپارٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت دائر کی جبکہ فریال تالپور کی جانب سے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی. سماعت کے بعد آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج آصف زرداری کی جانب سے 2 درخواستیں دائر کی تھیں ، آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت لی ہے ، آصف زرداری کو 20 مارچ کو اسلام آباد بلایا گیاہے ، ضمانت کیلئے 10 لاکھ کے مچلکے دیے ہیں. فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہم رول آف لا پر یقین رکھتے ہیں، نیب اسلام آباد کی جانب سے ہمیں کوئی سوالنامہ نہیں ملا. اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے نیب میں طلبی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، آصف زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ نیب کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے، نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کرسکتا، نیب کوگرفتار کرنے سے بھی روکاجائے. نیب کا مو¿قف ہے دونوں باپ بیٹے پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے پچیس پچیس فیصد شیئر ہولڈرز ہیں. یاد رہے نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو کل پارک لین کرپشن معاملے پرطلب کررکھاہے.
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.