Live Updates

گورنر پنجاب محمد سرور سے مونس الٰہی ایم این اے کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

منگل 19 مارچ 2019 22:37

گورنر پنجاب محمد سرور سے مونس الٰہی ایم این اے کی ملاقات ، مختلف امور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور ان کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات