ایک وفاقی وزیر اور اسکے بھتیجے کے ایماپر مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کیئے جارہے ہیں،لیگی چیرمین لطیف زر خان کا الزام

د*چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ،چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

Vاسلام آباد راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) مسلم لیگی راہنما و یوسی37 ڈھوک دلال و صفدر آباد کے چیئرمین لطیف زر خان نے نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک وفاقی وزیر اور اسکے بھتیجے کے ایماپر مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کیئے جارہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کا سب سے بڑا جلسہ کرانے کی پاداش میں مجھے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنیا جارہا ہے،حلفا کہتا ہوں کہ کبھی سگریٹ تک نہیں پی اور نہ ہی کبھی کسی مجرم کو سپورٹ کیا ہے،پورے پاکستان میں سب سے کم عمر چیئرمین منتخب ہوااور علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے،مجھے عوام سے محبت کی سزا دی جارہی ہے،عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوا کہیں بھاگنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ،چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پبلک سیکریٹیریٹ کوہستان ہاس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران میرے گھر میں شیخ راشد شفیق سمیت پی ٹی آئی والے بھی آتے رہے ،سب کو ویلکم کیا اور مہمان نوازی کی لیکن اپنی جماعت اور قائدین سے غداری نہیںکی،الیکشن مہم میں مسلم لیگ (ن) کا راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرایاجس کے بعد سے مجھے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے،میں نے کبھی چڑیا کا بچہ بھی نہیں مارا لیکن مجھے 302 اور پولیس مقابلے سمیت دیگرجھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے،میرے گھر پربغیر سرچ وارنٹ اوربغیر لیڈیز پولیس کے چھاپے مارے گئے،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اہل محلہ نے اکھٹے ہوکرمیری بے گناہی کی گواہی دی اور مجھے چھڑوایا،پولیس کو میرے خلاف بے بنیاد کاروائی پر مجبور کیا جارہا ہے،میں نے کبھی سگریٹ تک نہیں پی اور نہ ہی کبھی کسی جرم کو سپورٹ کیا ہے بلکہ پولیس کو ہمیشہ منشیات فروشوں اور جواریوں کیخلاف کاروائی کی سفارش کی لیکن آج مجھ پر ہی قتل،جوئے اور منشیات کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کرکے میری صاف ستھری اور مستقبل کی سیاست کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،میں انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں،عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آیا ہوں،عوامی نمائندہ ہوں کہیں بھاگنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ،چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں۔