[کراچی ، مذہبی انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان چرچز سیکیورٹی کونسل کا قیام عمل پذیر لایا گیا ہے، نورس غوری

Yکونسل پاکستان میں چرچز انتظامیہ اور حکومتی سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کریں گی، کراچی کے تمام اضلاع میں چرچ انتظامیہ کے تعاون سے ہر چرچ سے 10سے 15 ویلینٹر نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا، متعلقہ سیکیورٹی ادارے ایک ہفتہ کی باضابطہ ٹریننگ دیں گے ، چیئرمین پاکستان چرچز سیکیورٹی کونسل

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

Cکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان چرچز سیکیورٹی کونسل کے چیئرمین نورس غوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی انتہاء پسندی اور بین الاقوامی دہشتگردی کے خاتمے کا ذمہ دار صرف حکومت یا سیکیورٹی ادارے نہیں اس کے خاتمے کے لیے ہر پاکستانی کو میدان میں عمل میں آنا ہوگا، تب ہی ہم اپنے معاشرے میں ایک پرامن ماحول پیدا کرسکتے ہیں اسی سلسلے میں عملی اقدام کے طور پر پاکستان چرچز سیکیورٹی کونسل کا قیام عمل پذیر لایا گیا ہے، یہ کونسل پاکستان میں چرچز انتظامیہ اور حکومتی سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کریں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، پہلے مرحلے پر اس کا آغاز صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے کیا جارہا ہے ، کراچی کے تمام ڈسٹرکٹوں میں چرچ انتظامیہ کے تعاون سے ہر چرچ سے 10سے 15 ویلینٹر نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا، جنہیں متعلقہ سیکیورٹی ادارے ایک ہفتہ کی باضابطہ ٹریننگ دیں گے تاکہ انسداد دہشتگردی ومنشیات اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے عملی طور پر یہ نوجوان تربیت یافتہ ہوں ، پہلے مرحلے میں 6 ماہ کے اندر 3 ہزار نوجوان ویلینٹر تربیت حاصل کریں گے اور ایک سال کے اندر کراچی میں 6 ہزار ویلینٹرز کی ٹریننگ مکمل ہوجائیگی ، اسی طرح دیگر شہروں میں بھی یہ سلسلہ شروع ہوگا اور ملک بھر میں یہ ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا، یہ نوجوان چرچز ،مذہبی مقامات، مذہبی تہواروں پر کسی بھی قسم کی ہونے والی ممکنہ دہشتگردی اور خودکش حملہ آوروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں سیکیورٹی اداروں کی معاونت کرسکے گی، اس کے علاوہ مختلف سیمیناروں اور دیگر تربیتی پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو ذہنی وشعوری طور پر تیار کیاجائے گا وہ اپنے علاقوں میں دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے خاص کر نوجوان طبقہ میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رححانات کو ختم کرنے اور پرامن اور معاشرے میں پاک صاف ماحول بنانے میں اپنا عملی کردار ادا کرے اور حسب ضرورت مذہبی حکومتی اداروں کی مدد کے لیے مذہبی جگہوں وتہواروں پر اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈینیل گل ، پاسٹر انور شیفرڈ، پاسٹر شرجیل نے موجودہ حالات میں پاکستان کے تمام اقلیتوں کی جانب سے پاک فوج وحکومتی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون ویکجہتی کا اظہار کیا، پاسٹر شرجیل ، سسٹر روتھ، تسبم حمیدایڈوکیٹ ودیگر نے تمام رہنماؤں نے مشترکا طور پر نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بے گناہ شہید مسلمان بھائیوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور اظہار یکجہتی کا اظہا رکیا، خاص کر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم اور حکومتی اداروں اور دیگر شہریوں مثبت وعملی کردار اپنانے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔#