Live Updates

وزیراعظم کو سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے جانے پر جہانگیر ترین کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہر گز نہیں بلانا چاہیے تھا ‘لیاقت بلوچ

جمعرات 21 مارچ 2019 14:49

وزیراعظم کو سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے جانے پر جہانگیر ترین کو وفاقی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے جانے پر جہانگیر ترین کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہر گز نہیں بلانا چاہیے تھا ۔ کسانوں کے لیے زرعی خود کفالت کے کئی پیکیج اس سے قبل بھی ماضی کی ہر حکومت نے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن ہر پیکیج کا نتیجہ کسانوں کے حق میں صفر ہی نکلا ہے ۔

فصلوں کی قیمتیں مقرر کرنے والی قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں کسان نمائندوں کوبھی نمائندگی دی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے لاہور میں جے آئی کسان کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جے آئی کسان کے مرکزی صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ ، شوکت علی چدھڑ ، چوہدری فاروق ریاض ساہی ، حافظ حسین اور دیگر ذمہ داران بھی موجو دتھے ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ کسانوں کی محنت کا پھل مفاد پرست عناصر سمیٹ رہے ہیں ۔ گندم ، چاول ، گنا ، کپاس ، آلو اور دیگر اجناس کی قیمتیں کسانوں کو صحیح معنوں میں نہیں مل رہیں نہ ہی انہیں معیاری بیج مہیا ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں زرعی پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے یہ ہمارے زرعی سائنسدانوں اور حکومتی ذمہ داروں کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔

صدر جے آئی کسان چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی کسان ہی پاکستان کے کاشتکاروں کا حقیقی پلیٹ فارم ہے ۔ ان شاء اللہ کسانوں کے مسائل کے حل اور انہیں عزت کا مقام دلائیں گے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کسانوں کی مشاورت سے ارباب اقتدار کو سفارشات پیش کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات