پاکستان اور ترکی نے نیوزی لینڈ سانحے پرایکشن لے لیا
دونوں اسلامی ممالک کی کاوش سے استنبول میں اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج اجلاس میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوں گے،اجلاس میں مغرب میں مسلمانوں کیخلاف انتہاپسندرویے پر متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے گا
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 مارچ 2019 16:26
(جاری ہے)
کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں ، اور آگے ہماری سمت کیا ہونی چاہیے۔
اگلے ماہ اپریل میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم ہوگا،یہ دوسرا اجلاس ہوگا،یہ اجلاس 25 اپریل تا 27اپریل بیجنگ میں ہوگا وزیراعظم عمران خان کو دعوت دی گئی ہے۔36ممالک کے سربراہان متوقع ہیں، پاکستان کا اس میں کلیدی کردار ہوگا ، اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، ہمارے وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں ۔ پلوامہ کے بعد جو کشیدگی ہوئی اس میں چین نے ثابت کیا کہ چین پاکستان کا لازوال دوست ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مہاتیر آج شام کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان میں 23مارچ کی پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی قبول کی۔ان کے ہمراہ سرمایہ کار بھی آئیں گے۔ ان کا تین روزہ دورہ ہے۔مجھے امید ہے کہ ان کا دورہ کامیاب رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ سانحے میں 50کے قریب مسلمان شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ان میں 9پاکستانی شہید ہوئے۔ہمیں بے پناہ افسوس ہے۔ہم اپنے پاکستانی بھائی کی جرات کو سلام کرتے ہیں جس نے اپنے صاحبزادے کو نہیں بلکہ بہت سے مسلمانوں کو بچانے میں کردار ادا کیا۔اس واقعے سے ثابت ہوا کہ دہشتگردی کا کسی علاقے، نسل یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک ذہنی کیفیت ہے،دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے۔میری ترک وزیرخارجہ سے بات ہوئی ، سانحے پرپاکستان اور ترکی نے نیوزی لینڈ واقعے پرملکر ایک قدم اٹھایا ہے،میں آج شام کو استنبول روانہ ہورہا ہوں۔ اوآئی سی کی کونسل آف فارن منسٹرز کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں سارے اوآئی سی ارکان ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس کا مقصد اسلام فوبیا پر بات کی جائے۔ اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ یہ اسلام کے خلاف یہ روش کیوں ہے؟آج بہت سے مغربی دالخلافوں میں انتہاپسندی جنم لے رہی ہے۔ اس کا تدارک کیسے کیا جاسکتا ہے۔ ہم ایک اس پر متفقہ لائحہ عمل بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.