گھوٹکی میں لڑکیوں کو اغوا نہیں کیا گیا ،ایس ایس پی نے رپورٹ آئی جی سندھ کو جمع کرادی

جمعرات 21 مارچ 2019 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) گھوٹکی میں ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغواء اور ضلع گھوٹکی میں ہندو برادری کا اس واقعہ کو لیکر احتجاج کے حوالے سے الیکٹرانک/ سوشل میڈیا رپورٹس کے تناظر میں ایس ایس پی گھوٹکی نے رپورٹ میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کو بتایا کہ لڑکیوں کے ویڈیو ریکارڈ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کسی نے اغواء نہیں کیا اور نہ ہی یرغمال بنایا ہے ہم نے اپنی مرضی سے اپنے گھروں کو چھوڑا اور بلا کسی جبر یا دباؤ کے اسلام قبول کیا ہے ۔ہمیں پولیس تحفظ فراہم کیا جائے ۔