بلاول بھٹوکیخلاف سنگین غداری کامقدمہ درج کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پی پی چیئرمین نے ذاتی مفاد کی خاطر ریاست مخالف بیان دیا تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا موقف

جمعرات 21 مارچ 2019 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے ، قراردادپی ٹی آئی رکن مسرت جمشیدچیمہ نے جمع کرائی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹونے ملکی مفادکونقصان پہنچانے کی کوشش کی،بلاول بھٹونے ذاتی مفادکیلئے پاکستان مخالف بیان دیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بلاول کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کامقدمہ درج کیاجائے۔