Live Updates

کٹھ پتلی کا عالمی دن، بلاول کی عمران خان کو مبارکباد

چیئرمین پی پی نے وزیراعظم کو ٹیگ بھی کیا

جمعرات 21 مارچ 2019 21:06

کٹھ پتلی کا عالمی دن، بلاول کی عمران خان کو مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) دنیا بھر میں جمعرات کو کٹھ پتلیوں کا عالمی دن منایا گیا اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغٖام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی مبارک باد کا پیغام بھی لکھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات