سموگ اور د یگر ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے رواں موسم بہار میں ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جائینگے ‘سعید الحسن

پاکستان کو صاف اورسرسبز و شاداب بنائینگے، گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزراء اوربیورکریسی کی کا رکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے ،محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے صوبائی وزراء سے مشاورت بھی کی جا رہی ہے‘وزیر اوقاف پنجاب

جمعہ 22 مارچ 2019 12:37

سموگ اور د یگر ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے رواں موسم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) صوبہ بھر میں مختلف اقسام کے 8لاکھ پودوں کی شجرکاری کی گئی ہے،سموگ اور د یگر ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے رواں موسم بہار میں مجموعی طورپر ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جائینگے ، وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو صاف اورسرسبز و شاداب بنائیں گے، گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزراء اوربیورکریسی کی کا رکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے ،محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے صوبائی وزراء سے مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔

اس امر کا اظہار صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے اپنے آبائی حلقہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح پودا لگا نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران بھی موجو تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا عوام کو صحت مند انہ ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت صوبے بھرمیں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے ہر قسم کے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔

تمام اضلاع میں صفائی کے انتطامات کو بہتر بنانے اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے۔بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے،شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقا ضا ہے کہ درخت لگانے کے فوائد بارے کمیونٹی موبلائزیشن اور آگاہی مہم شروع کی جائے اور پودے لگانے کے بعد انکی دیکھ بھال کا بھی موثر انتظام کیا جائے تاکہ پودے درخت بن کر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو ۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف اور محکمہ جنگلات باہمی تعاون و مشاورت سے نا قا بل کاشت اراضی پر جنگل آباد کریں گے تاکہ موسمیاتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس سلسلہ میں تمام ضلعی افسران کو اوقاف کی غیر کاشتاراضی کی نشاندہی کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاونکے سلسلہ میں عمل در آمدکا آغاز ہو چکا ہے۔

جملہ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کو محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر کنٹرول رقبہ جات میں سے نیلام ہونے والے رقبہ پر بمطابق شرائط نیلام پٹہ داران کو رقبہ جات میں درخت لگانے ہدایت کی گئی ہے۔ درخت نہ لگانے والے پٹہ داران کو سخت جرمانہ کیا جائے۔اسی طرح نیلام شدہ رقبہ پربمطابق شرائط دولاکھ چار ہزار چھ صد پچاس درخت لگائے جارہے ہیں۔