Live Updates

مریم نواز یوم پاکستان پر قوم کوگمراہ نہ کریں، شہبازگل

مریم نواز شوق سے جیل کے باہر دھرنا دیں، لیکن ان کادھرنا دینا سمجھ سے بالاتر ہے، نوازشریف کے دانت میں تکلیف ہوئی تو ڈینٹل سرجن کو جیل میں بھیجا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 مارچ 2019 18:28

مریم نواز یوم پاکستان پر قوم کوگمراہ نہ کریں، شہبازگل
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہبازگل نے کہا ہے کہ مریم نواز یوم پاکستان پر قوم کوگمراہ نہ کریں، مریم نواز شوق سے جیل کے باہر دھرنا دیں، لیکن ان کا دھرنا دینا سمجھ سے بالاتر ہے، نوازشریف کے دانت میں تکلیف ہوئی تو ڈینٹل سرجن کو جیل میں بھیجا گیا۔ انہوں نے مریم نوازکے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز شوق سے جیل کے باہر دھرنا دیں،یوم پاکستان کے موقع پر دھرنا دینے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

مریم نواز کو چاہیے کہ یوم پاکستان کے موقع پر قوم کوگمراہ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آج انڈے ، آلو گوشت اور چاول کھائے۔ نوازشریف کو آج دانت میں تکلیف ہوئی جس پر ڈینٹل سرجن کو جیل میں بھیجا گیا۔ نوازشریف کے ضروری ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیلئے شروع دن سے ہسپتال کی آفر موجود ہے کہ نوازشریف جس ہسپتال میں جانا چاہتے ہیں ہم علاج کروانے کو تیار ہیں۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ نوازشریف شدید درد میں مبتلا ہیں، والد صاحب کو تیسرے درجے کی گردے کی تکلیف ہے۔ان کے پیشاب کے ٹیسٹ اور یورن لیول کا معائنہ ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو 2گھنٹے انتظار کروایا گیا اور واپس بھیج دیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ اگر مجھے اورڈاکٹرز کو کل ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو میں بطور احتجاج جیل کے باہر کھڑی رہوں گی، تب تک کھڑی رہوں گی جب تک ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک بار پھر خط ارسال کرکے نوازشریف سے ڈاکٹرز کی ملاقات کروانے کی اجازت مانگی ہے۔لیکن تاحال خط کا جواب نہیں دیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات