سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی وزیراعظم کی دیانتداری کی تعریف
عمران خان کی دیانتداری پر کوئی شبہ نہیں، عدالتی فیصلے کے بعد ڈیم تعمیر کو روکا نہیں جا سکتا، بہت جلد ڈیمز کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ ٹورنٹو میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 مارچ 2019 16:01
(جاری ہے)
کلرجی تقریب میں ڈیمز فنڈ کیلئے 425،786 ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے۔
تقریب میں عمران خان کے دستخط شدہ بلے 30000 اور 35000 ڈالرز میں نیلام ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں اب تک 20 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ 50سال سے پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنا۔ بہت جلد2 ڈیموں پر کام شروع ہو جائے گا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے یہ ڈیم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کا بیانیہ امن کا بیانیہ ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ڈیم تعمیر کو روکا نہیں جا سکتا۔ وزیراعظم عمران خان کی دیانتداری پر کوئی شبہ نہیں کیا جاسکتا۔ یوم پاکستان اور ڈیمز فنڈ مہم کی تقریبات کینیڈا کے شہر مونٹریال، ٹورنٹو اور اوٹاوا میں بھی منعقد ہوئیں۔ واضح رہے دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے دور میں ہوا تھا۔ سابق چیف جسٹس نے دونوں ڈیمز کی تعمیر کیلئے عدالتی فیصلہ دیتے ہوئے فنڈ بھی قائم کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے فنڈ میں تک 10ارب 11کروڑ سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔ دونوں ڈیمز کی تعمیر کیلئے تقریباً 14سو ارب روپے درکار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.