سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمدکی میت والد کے حوالے کردی گئی
غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی، گورنرسندھ اریب کے والد کا حوصلہ بلندہے، اس بے گناہ نے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی تھی ، سعید غنی افسوس ناک واقعہ تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے مسلمانوں کے ساتھ جو یکجہتی کا اظہار کیا وہ متاثر کن ہے میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میئرکراچی
پیر 25 مارچ 2019 14:42
(جاری ہے)
میت ایئرپورٹ سے اریب کے گھرمنتقل کی گئی۔گورنرسندھ نے کہاکہ اریب کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اریب کی فیملی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے، وزیراعظم نیوزی لینڈ نے اپنے رویے سے عالم اسلام کا دل جیت لیاہے۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعے کو دہشت گردی کے علاوہ کوئی نام نہیں دینا چاہیے،دنیا میں اسلام کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام ہمیں مل جل کر رہنے کی تعلیم دیتا ہے، ہمیں اس پیغام کو دنیا تک پہنچانا ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہاکہ اریب کے والد کا حوصلہ بلندہے،سیاسی جماعتوں کے کارکن شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں ، اس بے گناہ نے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی تھی ، ہمارے بس میں جوہوگا حکومت سندھ کی جانب سے وہ سب کریں گے۔میڈیا سے بات چیت میں میئرکراچی نے کہا کہ اریب ماں باپ کا ایک ہی بیٹا تھا، یہ افسوس ناک واقعہ ہے ،وہاں کی وزیر اعظم اور نیوزی لینڈ کے عوام نے مسلمانوں کے ساتھ جو یکجہتی کا اظہار کیا وہ متاثر کن ہے میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اور خصوصا پاکستان میں عام شہری کے پاس اسلحہ پر پابندی ہونا چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات کسی بھی جگہ دوبارہ نہ ہوں اس وقت پاکستان سمیت دنیا کو اسلحہ سے پاک ماحول کی ضرورت ہے۔اس موقع پروسیم اخترنے شہریوں کی جانب سے سید اریب کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اریب کے پڑوسی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ اریب اچھا بچہ تھا ہمارے سامنے بڑا ہوا، وہ ماں باپ کا ایک ہی سہارا تھا،ایک چھوٹی بہن ہے، اریب کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔خیال رہے اریب نے حال ہی میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے طور پر اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور اس کے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ روانہ ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.