کرغزستانی وفدکا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

پیر 25 مارچ 2019 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) کرغزستان سے پاکستان کے دورہ پرڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فلسفہ ، پولیٹکل اینڈ لیگل ریسرچ آف نیشنل اکیڈمی آف سائنس کرغزستان ڈاکٹر اوسمان ٹونگواسکو کی سربراہی میں 5رکنی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر سے ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔

اس موقع رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ،ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹرمحمدسلیم مظہر ، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، ڈین آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چائولہ ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر کنول امین و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اخترنے پنجاب یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پرروشنی ڈالی اور دونوںممالک کے مابین تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ویژن ہے۔ بعد ازاں وفد کے شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کئے گئے۔وفد کے شرکاء نے پنجاب یونیورسٹی میںبیرون ممالک سے آئے طلبائو طالبات کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر وائس چانسلرکا شکریہ ادا کیا۔