
نوجوانوں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا، اگر ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھنا ہے تو نوجوان کو مضبوط ہونا ہوگا، سرفرار احمد
آپ نوجوانوں سے ہی ہماری توقعات وابستہ ہیںاور آپ لوگ ہی آگے بڑھ کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔اللہ تعالی کی ذات پر یقین رکھیں کسی انسان پر بھروسہ نہ رکھیں اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں،جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کے زیر اہتمام کلیہ ہذا کی سماعت گاہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب
منگل 26 مارچ 2019 00:01

(جاری ہے)
آپ کے سامنے میں اپنی مثال دونگا کہ دوڈھائی سال قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں میری جگہ نہیں تھی آج میں پاکستان ٹیم کا کپتان ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کے زیر اہتمام کلیہ ہذا کی سماعت گاہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار بعنوان: ’’صحت مند نوجوان :مضبوط قوم‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کاکلیدی کردارہوتاہے۔اساتذہ کرام ہمارے معاشرے کی وہ عظیم ہستیاں ہیں جو نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ آپ جب زندگی میں کسی بھی مقام پر پہنچے تواپنے اساتذہ کو لازمی یاد رکھیں۔ اور ان کا نام لیں آپ کے صرف نا م لینے سے ہی ان کو بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے کیونکہ آپ کو جو مقام حاصل ہوا ہے اس میں والدین کے ساتھ ساتھ آپ کے اساتذہ کا بھی بہت اہم کردار ہوتاہے۔مجھے ہمیشہ پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کے لوگوں نے بہت پیاردیا ہے اور ا?ج جامعہ کراچی کے طلبہ نے جو پیار دیا ہے وہ ہمیشہ مجھے یاد رہے گایہ ا?پ سب لوگوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ میں ا?ج اس مقام پر پہنچاہوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا
-
فلوریڈا،پاکستان کی شاندار فتح کا جشن، محسن نقوی، سالک حسین سمیت کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت
-
ارسلان ایش نے چھٹی بار ای وی او ٹیکن ٹائٹل جیت لیا
-
قومی ون ڈے سکواڈ فلوریڈا سے ویسٹ انڈیز پہنچ گیا
-
پاکستان ویمنز اور آئرلینڈ ویمنز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے گا
-
سندھ انٹر ڈویژن گرلز ہاکی چیمپئن شپ، کراچی اور سکھر کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لے
-
کیا فوجی سردی کی شکایت کرتا ہے؟، سنیل گواسکر کھلاڑیوں کے ورک لوڈ مینجمنٹ کی مخالفت میں بول پڑے
-
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 10 فیصدجرمانہ عائد
-
بابر اعظم کی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واپسی کا امکان
-
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے
-
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے ڈیل سٹین کی پیشگوئی درست ثابت کردی
-
اوول ٹیسٹ، فریکچرڈ ہاتھ سے بیٹنگ کیلئے آنے پر کرس ووکس نے تماشائیوں سے خوب داد سمیٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.