روس کے قونصل ڈائریکٹر آندرے جی فسیون کا یوسی پی میڈیا سکول کا دورہ

قونصل ڈائریکٹر کی ڈین ڈاکٹر حنان احمد سے ملاقات، تعلیم و تربیت، ریسرچ اوردیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 26 مارچ 2019 04:10

روس کے قونصل ڈائریکٹر آندرے جی فسیون کا یوسی پی میڈیا سکول کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء) روس کے پاکستان میں قونصل ڈائریکٹر آندرے جی فسیون نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے میڈیا سکول کا دورہ کیا۔انہوں نے یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حنان احمد میاں سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر حنان احمد نے آندرے جی فسیون کو یوسی پی آمد پر خوش آمدید کہا اور فیکلٹی ممبران اور شعبوں کے سربراہان سے متعارف کروایا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں یوسی پی اور روس کے مابین تعلیم و تربیت،سائنس و کلچر،ریسرچ اور ایکسچینج پروگرام کے علاوہ دو طرفہ کوآرڈینیشن اور تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔بعد میں انہیںیوسی پی میڈیا سکول کے ٹی وی سٹوڈیوز، ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ، ایڈیٹنگ لیب ، فلم اینڈ تھیٹر سنٹر اور دیگر شعبوں کا بھی دورہ کروایا گیا۔یوسی پی میڈیا سکول کے پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری،ڈاکٹر نور حیات ، حنا ادیب ، فہد انیس،سندس گل،مومنہ ابرار اوریخشی سلیم   بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈین ڈاکٹر حنان احمد نے مہمان کو یوسی پی کا سوینیراور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔