سیشن عدالت کے باہر سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان گرفتار ،بھاری اسلحہ برآمد

منگل 26 مارچ 2019 14:26

سیشن عدالت کے باہر سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان گرفتار ،بھاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پولیس نے سیشن عدالت کے باہر سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت شہر بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اسلامپورہ پولیس نے سیشن عدالت کے باہر سے غازی روڈ کینٹ کے رہائشی ملزم عفان اور ماری مترو تحصیل میلسی کے رہائشی ملزم ابوبکر کو ناجائز اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

ملزمان سے ایک آٹومیٹک ایم فور امریکن راِئفل، ایک پسٹل 09 ایم ایم،بڑی تعداد میں میگزینز اور گولیاں برآمد کی گئیں ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیںاور انکے خلاف تھانہ برکی، گلشن اقبال و دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ نے ایس ایچ او اسلام پورہ وجیہ الحسن اور انکی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ہے ۔