Live Updates

زلفی بخاری کی خصوصی کوششوں کا نتیجہ، جنوبی کوریا نے ریکارڈ اور ہزاروں کی تعدد میں پاکستانیوں کو نوکریاں فراہم کرنے کی منظوری دے دی

جنوبی کوریا کی جانب سے نوکریوں کیلئے 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی درخواستیں منظور کر لی گئیں

muhammad ali محمد علی منگل 26 مارچ 2019 23:19

زلفی بخاری کی خصوصی کوششوں کا نتیجہ، جنوبی کوریا نے ریکارڈ اور ہزاروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) زلفی بخاری کی خصوصی کوششوں کا نتیجہ، جنوبی کوریا نے ریکارڈ اور ہزاروں کی تعدد میں پاکستانیوں کو نوکریاں فراہم کرنے کی منظوری دے دی، جنوبی کوریا کی جانب سے نوکریوں کیلئے 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا نے پاکستانیوں کیلئے طے شدہ نوکریوں کے کوٹے میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا نے پاکستانیوں کیلئے طے شدہ نوکریوں کے کوٹے میں 43 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے۔ یوں رواں برس جنوبی کوریا نے 15 ہزار 750 پاکستانیوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں نوکریاں دینے کا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں سب سے زیادہ کوششیں وزیراعظم عمران خان کے مشیر خاص زلفی بخاری کی جانب سے کی گئیں۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری کی کوششوں کے باعث جنوبی کوریا نے پاکستانی محنت کشوں کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ماضی میں کبھی پاکستانی لیبر کا کوٹہ اتنا نہیں بڑھا جتنا اضافہ اب ہوا ہے۔ اضافے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی شہری جنوبی کوریا جیسے ترقی یافتہ ملک میں قانونی روزگار حاصل کرسکیں گے جہاں ان کی ماہانہ آمدنی دو ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔ یوں پاکستان کو جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی بدولت بھی کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا، جو کہ معیشت کیلئے مثبت اثرات کا باعث بھی بنے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات