سانحہ ساہیوال، گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار ملزمان کے خلاف فرد جرم 28مارچ کو عائد کی جائے گی

بدھ 27 مارچ 2019 22:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2019ء) سانحہ ساہیوال سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ محمد کلیم خاں کی عدالت میں گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں ملزموں صفدر حسین،احسن خاں،رمضان،سیف اللہ عابد،حسنین اکبر اور نا صر نواز کے خلاف فرد جرم 28مارچ کو عائد کی جائے گی 14مارچ کو ملزموں کے خلاف ملزموں کے وکیل کے نہ ہونے کی بنا پر چارج شیٹ ملتوی کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

19جنوری کو جی ٹی روڈ پر پل55کے قریب سانحہ ساہیوال کے کار سوار خاندان چو نگی امر سدھو لاہر کے مہر خلیل ،اسکی بیوی نبیلہ،13سالہ بیٹی اریبہ اور ڈرائیور ذیشان کو سی ٹی ڈی اہل کاروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور10سالہ بچہ عمیر خلیل اور اسکی دو کمسن بہنیں حاویہ ،معاویہ زخمی ہو گئیں تھیں ۔جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو مقتول خاندان کا قاتل قرار دے دیا تھا اور پولیس یوسف والہ نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ337,324,302اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا گیا تھا۔