محکمہ موسمیات نے مئی میں کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا

مئی میں درجہ حرارت 40 تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ بھی ہے،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

جمعرات 28 مارچ 2019 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2019ء) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں گرمی شروع ہوچکی ہے،مارچ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت مزید بڑھے گا اور 39 ڈگری تک جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مئی میں درجہ حرارت 40 تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ بھی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہیٹ ویو آنے سے قبل باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا، سارے ادارے اگر تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نبٹنے میں مشکلات نہیں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :