دکھی اور لاچارانسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے‘ ڈاکٹر بلال احمد

ْپناسیہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا‘مسز تابندہ خالد

پیر 1 اپریل 2019 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت عباد ت کا درجہ رکھتی ہے ۔ روز برو ز بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی نے غریب اور لاچار لوگوں سے علاج معالجہ کا حق چھین لیا ہے، ملک کی غریب عوام بیماریوں کا علاج کرائے بغیر سسک سسک کر مر رہی ہے، ایسے حالات میں پناسیہ ہیلتھ کیئر سسٹم اور دارارقم سکول کے باہمی اشتراک سے فری میڈیکل سکریننگ کیمپ لگارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو پناسیہ ہیلتھ کیئر سسٹم ڈاکٹر بلال احمد نے پناسیہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے زیر اہتمام دار ارقم سکول 12-Aملٹری اکائونٹس کالج روڈ عیدن چوک لاہورمیں ایک روزہ فری میڈیکل سکریننگ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پردار ارقم سکول کی پرنسپل مسز تابندہ خالد نے کہا کہ پناسیہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے باہمی اشتراک سے آئندہ بھی فری میڈیکل سکریننگ کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل سکریننگ کیمپ میں ڈاکٹر بلال احمد ، ڈاکٹر جعفر رضا، ڈاکٹر احتشام بھٹہ، ڈاکٹر نعمان اعجاز، ڈاکٹر محمد افضل میو، لیڈی ڈاکٹر عائشہ عرفان، ڈاکٹر ہنزہ افتخار، ڈاکٹر ثریہ مسرت ، ڈاکٹر منیبہ شفیق اور ڈاکٹر رابعہ اسلام پر مشتمل ڈاکٹر ز کی ٹیم نے 300سے زائد مریضوں کی فری سکریننگ کی اور مفت مشورہ دیا۔فری میڈیکل کیمپ کے آرگنائزز نے مسز تابندہ خالد ، قاری عبدالخالق، محمد صدیق، میڈیم سائرہ، میڈیم طائرہ اور میڈیم راحیلہ شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :