Live Updates

پی ٹی آئی عوام سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ مہنگائی کے بم گرا کرلے رہی ہے‘وقار مہدی

ووٹوں کے بجائے نوٹوں سے اقتدار پر قابض ہونے والے غریب دشمن پالیسی پر گامزن ہے ‘وقاص شوکت مشترکہ بیان

پیر 1 اپریل 2019 18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میںپی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے انتقام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں جس طرح پی ٹی آئی ووٹوں کے بجائے نوٹوں سے اقتدار پر قابض ہوئی اور عوام سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ پی ٹی آئی کی پوری کابینہ نت نئے طریقوں سے لے رہی ہے اور عوام پر روزبروز مہنگائی کے بم گرا رہی ہے ۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ترین سطح پر ہے اور عوام سے ستر فیصد سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ پی پی پی رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر کو اپوزیشن کے وقت پیٹرول ، بجلی، ادویات اور ڈالرکی قیمتیں دکھائی دیتی تھی مگر اب کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ بات تو ثابت ہوگئی ہے کہ عمران نیازی اور اس کی کابینہ اناڑیوں اور لوٹوں پر محیط ہے جنہوںنے مختلف حکومتوں کا حصہ بن کرصرف غریب عوام کو خودکشیوں اور معیشت کو درپیش نقصان پہنچایا ہے جبکہ عمران نیازی خود شوکت خانم کی زکوة اور چندے سے بیرونی ملک جائیدادیں اور اسے اپنی پارٹی کیلئے استعمال کررہے ہیں اور کو بے یارومددگار چھوڑ رکھا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات