Live Updates

قریشی صاحب فائر کسی پر کر رہے ہیں لیکن نشانہ کوئی اور ہے،خواجہ آصف

انہوں نے منظور وسان کی پیشنگوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اُسکا بھی چانس ہو سکتا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 1 اپریل 2019 21:39

قریشی صاحب فائر کسی پر کر رہے ہیں لیکن نشانہ کوئی اور ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد(اردوموائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل2019ء) مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی فائر کسی اور پر کر رہے ہیں لیکن انکا نشانہ کوئی اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جہانگیر ترین کے ممنونِ احسان ہیں۔ 
 اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں میں کشیدگی چل رہی ہے، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت سی خدمات ہیں تاہم جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین میں بہت صلاحیت ہے لیکن انہیں پارٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کرنی چاہئیے۔ یہ طرزعمل چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کو چاہئیے کہ وہ اپنی خدمت کا طریقہ کار تبدیل کریں۔ جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے جہانگیرترین کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیرترین الیکشن سے باہر ہوئے کارکنوں کے دلوں سے نہیں، اکابرین کو وزیراعظم عمران خان کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے سینئر پارٹی رہنماء جہانگیرترین کی پارٹی اجلاسوں میں شرکت پر اپنے مئوقف میں ان کا بھرپور دفاع کیا۔فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں جہانگیرترین کی شرکت وزیراعظم کی خواہش پر ہوتی ہے۔ اکابرین کو وزیراعظم عمران خان کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے۔ وزیراعطم عمران خان کے قریبی ساتھی عون عباس نے بھی جہانگیرترین کے حق میں بیان دتے ہوئے کہا تھا کہ جیانگیرترین کا پارٹی اجلاسوں میں بیٹھنا کوئی مسئلہ نہیں، وہ پارٹی کے سینئر رہنماء ہیں۔

ہم ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی شاہ محمود قریشی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کو اپنے جذبات قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے، بصورت دیگر نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ منظور وسان نے اس حوالے سے پیشنگوئی کی تھی کہ جون کے بعد عمران خان خود استعفیٰ دے دیں گے، حالات ایسے ہوں کہ عمران خان کے پاس استعفے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا،دراصل سیاستدانوں کو بدنام کرا کے پھر عمران خان کی بھی چھٹی کروا دی جائے گی۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان پر عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔اب مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی فائر کسی اور پر کر رہے ہیں لیکن انکا نشانہ کوئی اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جہانگیر ترین کے ممنونِ احسان ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات