ضلعی انتظامیہ اسلام آباداور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی، 6 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا

منگل 2 اپریل 2019 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباداور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6000 لیٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کردیا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق موٹر وے سے وفاقی دارلحکومت داخل ہونے والی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے 52440 لیٹر دودھ کو موقع پر چیک کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق6000 لیٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کردیا گیا اور280 کلو گرام کھویا چیک کیا جو تمام کا تمام ملاوٹ شدہ پایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق280 کلو گرام کھویا بھی موقع پر تلف کرکے ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ عوام کی جانوں سے ہرگز نہیں کھیلنے دیں گے اورملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاrروائیاں جاری رکھیں گے۔مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں گزشتہ رات کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :