ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کے زیراہتمام ٹی بی فری سیمینار میں مینڈٹری ٹی بی نوٹیفکیشن اینڈرائیڈایپ کاافتتاح

پنجاب میں ٹی بی کے سترہزارغیررجسٹرڈمریضوں کورجسٹرکرنے کے بعدعلاج معالجہ کے چیلنج کوعبورکریں گے‘ ڈاکٹریاسمین راشد

منگل 2 اپریل 2019 16:52

ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کے زیراہتمام ٹی بی فری سیمینار میں مینڈٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے الحمراء ہال میں صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کے زیراہتمام ٹی بی فری سیمینار میں مینڈٹری ٹی بی نوٹیفکیشن اینڈرائیڈایپ کاافتتاح کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرہارون جہانگیر، ڈاکٹرعامررانا، پی ایم اے کے ڈاکٹراشرف نظامی، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں اورسرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعدصحت یاب ہونے والے ٹی بی کے مریضوں نے بھی شرکت کی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سیمینار میں موجودحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ٹی بی بیماری سے متعلق آگاہی سیمینار میں حاضرین کی کثیرتعدادمیں شرکت دیکھ کرانتہائی خوشی ہورہی ہے۔ آج کادن پاکستان کوٹی بی فری ملک بنانے کے عہدکادن ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے ہرسرکاری ہسپتال میں ٹی بی میں مبتلا مریضوں کیلئے مفت ٹیسٹس، علاج اورادویات کی سہولت موجودہے۔

پنجاب میں ٹی بی کے سترہزارغیررجسٹرڈمریضوں کورجسٹرکرنے کے بعدعلاج معالجہ کے چیلنج کوعبورکریں گے۔ٹی بی قابل علاج بیماری ہے جس کاہم سب نے ڈٹ کرمقابلہ کرناہے۔صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ ٹی بی جیسی مہلک بیماری کے اثرات سے اردگردکے ماحول کوپاک رکھنے کیلئے صفائی ستھرائی انتہائی اہم ہے۔ہال میں بیٹھے ہرشخص کی کم از کم سولوگوں کوٹی بی کے متعلق آگاہی دینااخلاقی ذمہ داری ہے۔مقررین نے سیمینار میں موجودحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیرصحت کی سیمینارمیں شرکت حکومت وقت کی صحت کے شعبہ میں ترجیحی رویہ کی عکاسی ہے۔ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب ٹی بی جیسی بیماری کی روک تھام کیلئے انتہائی اہم اقدامات اٹھارہاہے۔

متعلقہ عنوان :