قائد اعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر قدیر خان سمیت 9 نشان حیدر حاصل کرنے والے بہادر سپوت راجپوت تھے،کنور قطب الدین

بدھ 3 اپریل 2019 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2019ء) آل راجپوت انٹر نیشنل ایسوسی ایشن (آریا)کے چیئرمین کنور قطب الدین نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر قدیر خان سمیت 9 نشان حیدر حاصل کرنے والے بہادر سپوت راجپوت تھے۔ پاکستان کی 65 فیصد آبادی راجپوت ہے۔ پشتو اور سندھی زبان بولنے والے ا کثر راجپوت ہیں، ہم سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،راجپوت قوم کو مختلف زبانوں میں تقسیم کیا گیا جسے ہماری تنظیم نے ختم کردیا ہے۔

ہمارا ڈی این اے باقی قوموں سے الگ ہے۔ راجپوت بہادر قوم ہے۔ 5 اپریل کو ملک بھر میں راجپوت کلچر ڈے منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ رانا قیوم،امداد علی،مشتاق اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کنور قطب الدین نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی راجپوت ہے جبکہ سندھ کی 80 فیصد آبادی راجپوت قوم سے تعلق رکھتی ہے۔

ہم زبان کی بنا پر نفرت کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آریا ٹیلنٹ گرومنگ سینٹر اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا،جس میں ریٹائرڈ جنرل100 سے زائد راجپوت ٹیلنٹد بچوں کو ٹریننگ دینگے ،ہماری آواز تعلیم بڑھاؤ غربت مٹاؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مائیکرو فنانس بینک بنائیں گے اورراجپوت قوم کو اکٹھا کرنے کے لئے سال میں چار مرتبہ فیملی گالا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 5 اپریل کو ملک بھر میں راجپوت کلچر ڈے منایاجائے گاجبکہ کراچی پریس کلب کے باہر 2500 پانڈ کا کیک کاٹا جائے گا#