سورج کی تیز شعاعوں سے جلد پر باریک لکیریں اور دھبے پیدا ہوجاتے ہیں، ڈاکٹرغزالہ مشتاق

منگل 9 اپریل 2019 13:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) معروف طبی ماہر ڈاکٹر غزالہ مشتاق نے کہا ہے کہ گرمیوں میں سورج کی شعاعیں بہت تیز ہوتی ہیں ایسے میں جلد پر باریک لکیریں اور دھبے پیدا ہوجاتے ہیں، جلد کے سرطان کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں، گرمی اور رطوبت جلد کے مسام کوبند کردتی ہے ایسے میں اپنے چہرے اور جسم کی جلد کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سن سکرین کا استعمال زیادہ کریں۔

ان خیالات کااظہار ڈاکٹر غزالہ مشتاق نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گھر سے باہر نکلتے وقت اپنے چہرے اور جسم کودھوپ سے بچانے کے لیے واٹر بیسٹڈ موئسچرائزر کاانتخاب کریں اور آنکھوں کے نیچے ہلکی آئی کریم کابھی استعمال کریں، ایسی اشیاء کا انتخاب کریں جن سے آپ کو دھوپ سے زیادہ تحفظ ملے، الٹراوائلٹ شعاعوں کو روکنے کے صلاحیت ہو اوران میں کم سے کم پاور والا سن سکرین شامل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر مطلع ابرآلودہے تو یہ ہرگز نہ سمجھیں کہ آج تو بادل چھائے ہیں لہذا سورج کی شعاعیں جلد پر اثرانداز نہیں ہوں گی،ہمیشہ یادرکھیں کہ موسم چاہے کیسا بھی ہو دن کے وقت سورج کی روشنی کم یا زیادہ دونوں صورتوں میں جلد کومتاثر کرتی ہے۔ میک اپ کے لئے ایسی پراڈکٹس استعمال کریں جومائع ہوں اورخاص گرمیوں کے لئے بنائی گئی ہوں، ایسا پائوڈر لگائیں جن میں معدنیات کااستعمال کیاگیا ہو اور ایس پی ایف ۔

15بھی شامل ہو۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں لمبی آستین والی قمیض اور آنکھوں کی حفاظت کیلئے سن گلاسز باقاعدگی سے لگائیں۔ دھوپ اور پسینہ یہ سب جلد پر ریڈسیلز کوجنم دیتے ہیں، ان کوصاف کرنے کے لیے سکرب کا استعمال کریں، اپنے ساتھ پانی کی سپرے بوتل رکھیں جس سے چہرے پر وقفے وقفے سے سپرے کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :