Live Updates

روڈ ٹو مکہ منصوبہ مکمل، پاکستانی حجاج کو سعودی ائیرپورٹس پر انتظار نہیں کرنا پڑے گا

پاکستانی حجاج کی پری امیگریشن پاکستان میں ہی ہو جائے گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 11 اپریل 2019 23:55

روڈ ٹو مکہ منصوبہ مکمل، پاکستانی حجاج کو سعودی ائیرپورٹس پر انتظار ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے ہوابازی و نجکاری محمد میاں سومرو نے بتایا ہے کہ رواں سال حج پر جانے والے عازمین کو سعودی عرب پہنچنے پر امیگریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ پاکستان میں ہی ان کی پری امیگریشن ہو جائے گی اور انہیں سعودی ائیرپورٹس پر قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد میاں سومرو نے بتایا کہ اس بار حجاج روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی عرب پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حجاج کی واپسی کے حوالے سے بھی سعودی عرب سے بات چیت چل رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور اب حجاج کا وقت بچے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خلیجی ائیرلائنز کے ساتھ بھی مذاکرات چل رہے ہیں اور حج کے حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر کو کافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس کے بعد پرائیویٹ ائیرلائنز کے پاکستان آنے کے کافی امکانات ہیں۔ حج اآپریشن میں ونوں ممالک کی ایئرلائن سمیت3ایئرلائنزآپریشن میں شامل ہوں گی، پاکستانی حجاج کے لیے مکہ میں رہائش کے لیے200 عمارتیں ، مدینے میں مرکزیہ میں رہائش کی کوشش ہے جبکہ کھانے کےلیےمکہ میں 12 جبکہ مدینہ میں 13 کمپنیوں سے معاہدہ کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات