عاصمہ جہانگیر پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری فلم کی تعارفی کل ہو گی،میاں رضا ربانی مہمان خصوصی ہونگے

جمعہ 12 اپریل 2019 15:27

عاصمہ جہانگیر پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری فلم کی تعارفی کل ہو گی،میاں رضا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) انسانی حقوق کی علمبردار اور ہیومن رائٹس کے لئے جدوجہد کرنے کے حوالے سے عالمی سطح پرتسلیم شدہ شخصیت عاصمہ جہانگیر کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری فلم کی تعارفی (اسکریننگ) تقریب 13اپریل2019 بروز ہفتہ شام 4 بجے اسکائوٹ آڈیٹوریم، سندھ اسکائوٹ ہیڈکوارٹرکراچی میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی و تجزیہ کار ریاض عاجز فلم کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر ہیں جبکہ شبیر غوری اور وقار احمد نے معاونت کی ہے، عبدالمتین فلم کے ایڈیٹر ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر رضا ربانی ہونگے جبکہ قاضی خالد علی، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء تقریب کی صدارت کریں گے۔سینیٹر سلیم ضیاء، یاسین آزاد،سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور خالد جاوید ، سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن تقریب میں مہمان خاص ہونگے۔