انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

پارٹ ٹو کے امتحانات 7 مئی ،پارٹ ون کے 23مئی سے شروع

پیر 15 اپریل 2019 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2019ء کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 7 مئی اور پارٹ ون کا امتحان 23 مئی سے لیا جائے گا۔تعلیمی بورڈز کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 7مئی کو کیمسٹری کا لیا جائے گا،9مئی کو اردو، 10مئی کو اردو(ب)، 11مئی کو ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پیپر ہوگا۔

(جاری ہے)

13مئی کو انگریزی، 14مئی کو تاریخ ،15کو اکنامکس اور 16مئی کو حساب کا پیپر لیا جائے گا، اسی طرح 20مئی کو مطالعہ پاکستان اور 21مئی کو جغرافیہ کا پیپر ہوگا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز 22مئی کو ہوگا۔22مئی کو نفیسات ، 23کو کیمسٹری اور 25مئی کو فزیکل ایجوکیشن کا لیا جائے گا جبکہ 27مئی کو انگریزی ، 30مئی کو حساب اور بیالوجی کا پیپر ہوگا۔31مئی کو اسلامیات کا پیپر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :