حکومت کا نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناقص ہے، ضلع کونسل کے خاتمے کے خلاف عدالت میں جائیں گے اس نظام کو بحال کریں گے، چوہدری نثار علی خان

پیر 15 اپریل 2019 22:06

حکومت کا نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناقص ہے، ضلع کونسل کے خاتمے کے خلاف ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں،موجودہ حکومت نے ضلع کونسل ختم کردی، ہم عدالت میں جائیں گے اس نظام کو بحال کریں گے۔وہ اپنے حلقہ انتخاب چکری میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ نواز اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں، کسی ایک جنرل سے اختلاف ہے تو پوری فوج سے دشمنی مت کریں، عدلیہ کو بھی برا بھلا کہا گیا، آج اسی عدلیہ نے آپ کو ریلیف دیا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر 3 ارب کا قرض لے کر ملک چلا رہی ہے، حکومت کا نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناقص ہے، موجودہ حکومت کبھی بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی۔انہوں نے کہاکہ نظریاتی مسلم لیگی ہوں، میں نے اس جماعت کی ایک ایک اینٹ رکھی، مجھے بڑی بڑی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر اور خمیر کا سودا نہیں کیا۔