پشاور میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی، شہادت کی اطلاعات

ایک گھر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری، ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا

muhammad ali محمد علی پیر 15 اپریل 2019 22:26

پشاور میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی، شہادت ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اپریل 2019ء) پشاور میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی، شہادت کی اطلاعات، ایک گھر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری، ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہونے پر شہری علاقے میں واقعہ ایک گھر کا گھیراو کیا۔ اس دوران گھر میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے باعث ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق گھر میں 7 سے 8 دہشت گرد موجود ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔