Live Updates

دل کے بعد دماغ کا بھی علاج ہو گا،مریم نواز نے بتا دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 16 اپریل 2019 05:38

دل کے بعد دماغ کا بھی علاج ہو گا،مریم نواز نے بتا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2019ء) یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ جب بھی کسی سیاستدان پر کڑا وقت آتااور وہ جیل کی ہوا کھاتا ہے تو اس کی طبیعت ضرور خراب ہوتی ہے۔اکثر سیاستدانوں کو تو جیل کی ہوا کھاتے ہی دل کی بیماری ہی لاحق ہوتی ہے۔ڈاکٹر عاصم سے لے کر مشرف تک اور شرجیل میمن سے لے کر حنیف عباسی تک اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی علاج معالجے کی غرض سے جیل سے فرار ہی چاہا۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم نواز شریف کو علاج معالجے کی غرض سے چھے ہفتوں کی ضمانت دی گئی تھی جس میں سے اب تک بیشتر وقت گزر چکا ہے۔گزشتہ روز نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی صحت سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دل کے ساتھ دماغ کی طرف بلڈ لے جانے والی نسوں میں بھی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے متعدد ٹیسٹ ہو رہے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ کیا دل کے علاوہ دماغ میں بھی کسی بیماری کا خدشہ ہے۔

مریم نواز نے قوم سے نواز شریف کی بہتر صحت کے لیے دعا کا بھی کہا۔ یاد رہے کہ نواز شریف کے دل کی سرجری بھی متعدد بار لندن میں ہوچکی ہے اور اس حوالے سے بھی وہ کافی تبقید میں رہے ہیں کیونکہ کچھ لوگ سرجری کی بات کو مانتے اور کچھ نہیں مانتے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کو لے کر سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔یوں مریم نواز کی اس ٹویٹ کے بعد بھی تنقید اور ہمدردی کے ملے جلے جذبات کا اظہار ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹیسٹ چل رہے ہیں تاہم ان کی طبیعت کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔اب ایک طرف تو میاں نواز شریف کے واپس جیل جانے کی تاریخ قریب تر آتی جا رہی ہے اور دوسری طرف ڈاکٹر حضرات بھی یہ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ ان کو علاج کے لیے آپریشن کی ضرورت ہے یانہیں اب دیکھتے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات