سکھر کے الیکشن ٹربیونل نے خورشید شاہ کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی

منگل 16 اپریل 2019 19:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) سکھر کے الیکشن ٹربیونل نے خورشید شاہ کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی، تفصیلات کے مطابق سکھر کے الیکشن ٹربیونل نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 206 سے کامیابی کے خلاف ان کے مخالف پی ٹی آئی امیدوار سید طاہر حسین شاہ کی جانب سے داخل درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران دونوں اطراف کے وکیلوں نے دلائل دیئے جس کے بعد ٹربیونل نے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر بھی دونوں اطراف کے وکیل دوبارہ اپنے دلائل دیں گے واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 206 سے خورشید شاہ کامیاب ہوئے تھے اور ان کے مخالف امیدوار سید طاہر حسین شاہ نے ان پر دھاندلی کرنے اور فارم 45 بروقت نہ ملنے پر الیکشن ٹربیونل میں درخواست جمع کرائی تھی جن کی درخواست پر اب تک ٹربیونل میں کئی سماعتیں ہوچکی ہیں