ْالیکشن ٹریبونل سکھر کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ کی کامیابی کیخلاف درخواست کی سماعت

بدھ 17 اپریل 2019 00:28

سکھر۔ 16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) الیکشن ٹریبونل سکھر نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی سکھر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 206 سے کامیابی کے خلاف ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار سید طاہر حسین شاہ کی جانب سے داخل درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کے بعد ٹربیونل نے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر بھی وکلاء دوبارہ اپنے دلائل دیں گے، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 206 سے خورشید شاہ کامیاب ہوئے تھے اور ان کے مخالف امیدوار سید طاہر حسین شاہ نے ان پر دھاندلی کرنے اور فارم 45 بروقت نہ ملنے کی وجوہات کو بنیاد بناتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست جمع کرائی تھی