عدم استحکام ختم ہورہا ہے،او آئی سی کو اسلامی اتحاد کیلئے اپنا کردار ایک بار پھر بھر پور طریقے سے شروع کرنا چاہیے
سیکرٹری جنرل موتمر عالمی اسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی دعوہٰ اکیڈمی کے زیر اہتمام تربیت حاصل کرنے والے 11 مسلم اقلیتی ممالک سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 18 اپریل 2019 16:56
(جاری ہے)
اس انسانیت دوست عمل کو ہر ملک کو اختیار کرنا چاہیے ۔راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ دنیا میں کل مسلم آبادی کا تقریباً45 فیصد غیر مسلم ممالک میں بستا ہے ۔
مسلمانوں کو اپنے اعلیٰ کردار سے ان کے ساتھ روابط قائم کرنا چاہیے اور مثالی شہری کی حیثیت سے اپنے دین اور انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے ۔دعوہٰ اکیڈمی کے وفد کو قائد حزب اختلاف نے موتمر عالمی اسلامی کے قیام کے مقاصد اور تاریخ بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ عبدالعزیز نے 1926 میں موتمر اسلامی قائم کرنے کا آئیڈیا پیش کیا تھا اور1931 میں بیت المقدس میں منعقدہونے والی او آئی سی کانفرنس میں اسے تنظیم کے طور پر قائم کیا گیا ۔اس کا آئین او رقوانین ترتیب دیئے گئے اور فلسطین کے مفتی اعظم الحاج امین الحسینی کی صدارت میں منعقدہ کانفرنس میں اس کی منظوری دی گئی جو موتمر کے صدر منتخب ہوئے اور اس کے دو نائب صدر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ اورمصر کے سید الائوبا پاشا تھے ۔راجہ محمد ظفرالحق نے یہ بھی بتایا کہ23 مارچ1940 کو لاہور میں دو قراردادیں پاس کی گئیں تھی ایک پاکستان اور دوسری فلسطین کے قیام کی تھیں ۔پاکستان نے آزادی حاصل کے بعد مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے ہر فورم پر بھر پور موقف اختیار کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل نہیں کیا جائے گا امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ مسلم ممالک کو باہمی تفرقات کو دور کر کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔راجہ محمد ظفرالحق نے وفد کو او آئی سی کے قیام کے مقاصد اور مسلمانوںکے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے او آئی سی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات ہیں ۔وفد میں کیوبا ، جنوبی افریقہ ، زمبابوے، یوگنڈا،کینیا،کمبوڈیا ، لائوس، سری لنکااور میانمار وغیرہ کے اراکین شامل تھے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.