نئے متنوع کورسز وقت کی اہم ضرورت اور طلبہ کے کیریئر کیلئے ناگزیر ہیں، وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر محمد آصف خان

جمعہ 19 اپریل 2019 12:47

نئے متنوع کورسز وقت کی اہم ضرورت اور طلبہ کے کیریئر کیلئے ناگزیر ہیں، ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا ہے کہ نئے متنوع کورسز وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر معاشرے، ملکی صنعت اور طلبہ کے کیریئر کیلئے ناگزیر ہیں ، اکیڈیمک کونسل ارکان جدید عالمی اور ملکی رجحانات کو نصاب میں شامل کرنے کیلئے نئے کورسز آگے لائیں تاکہ طلبہ کیلئے آسانیاں پیدا ہوں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز اکیڈیمک کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں کونسل کے ارکان کے علاوہ رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل اور شعبوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے بی ایس اور پوسٹ گریجوٹ ڈپلومہ نصاب پر بحث کی گئی ، ترامیم اور کوڈنگ کیلئے نظرثانی نصابی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، شعبہ پولیٹکل سائنس کے نئے بی ایس کورس پولیٹکس اینڈ پارلیمنٹری سٹڈیز ، جرمیات ،شعبہ اقتصادیات سے پوسٹ گریجوٹ ڈپلومہ ان ڈویلپمنٹ اکنامکس سمیت دیگر کورسز کو ترمیمی نصابی کمیٹیوں کے حوالے کیا گیا، نئی داخلہ پالیسی پر غورو غوض کیلئے سینئر اساتذہ پر مشتمل جبکہ سالانہ سسٹم اور سمسٹر سسٹم میں مارکس کنورژن معاملے کو دیکھنے کیلئے پالیسی ، پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرام جامعہ پشاور کے زیر سایہ شروع کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جنہیں متوقع اگلے سینڈیکیٹ اجلاس تک کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ آئندہ ایجنڈا سافٹ کاپی میں لایا جائے تاکہ پیسوں کا کم سے کم خرچہ ہو، پیپر لیس اکانومی کا فروغ ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس مینجمنٹ سلوشن کو تیزی سے رائج کرنے کا بندوبست کر رہی ہے جس سے طلبا و طالبات اپنی علمی ضروریات سے آگاہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :